وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برادر ملک متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے50 ملین ڈالر کے امدادی سامان کی آمد شروع ہوگئی ہے، گزشتہ رات صدر محمد زاہد سے ٹیلیفون پر بات ہوئی جس میں انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھیں گے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر یواے ای کی دعوت پر میرا 3 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ طے تھا لیکن ہم نے تمام تر توجہ متاثرین کی ریلیف اور بحالی پر مرکوز کرنے کے لئے اس دورہ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے والے بھائیوں اور بہنوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔