مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہید سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
آج سری نگر میں حیدر پورہ کی طرف ایک زبردست مارچ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ سال یکم ستمبر کو انتقال کر گئے تھے، دنیا سے رخصت ہوتے وقت بھی وہ بھارتی حکومت کے مظالم کا شکار اور گھر میں نظر بند تھے اور شدید علالت کے باوجود ان کی نظربندی ختم نہیں کی گئی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کو سخت سکیورٹی میں سپردخاک کیا گیا تھا اور قابض بھارتی فورسز نے جنازے اور تدفین میں صرف پڑوسیوں اور قریبی رشتے داروں کو شرکت کی اجازت دی تھی۔