تازہ ترین

نادار رجسٹریشن سینٹرز ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلایا جائے، وزیر داخلہ 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جارہا ہے، نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے۔

وہ جمعرات کو نادرا ہیڈکوارٹرز دورہ کے موقع پر نادرا بائیک سروس کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے- چیئرمین نادرا کی وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔ چئیرمین نادرا نے سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتر اور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے خودکار نظام قائم کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے نادار بائیکر سروس شروع کرنے پر چئیرمین نادرا اور اسکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا بائیکرز صارف کو ان گھر پر نادرا سہولیات فراہم کرنے والے والی سروس ہے جو شناختی دستاویز اور رجسٹرین کے تمام ترعمل کو انجام دیتی ہے۔بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہے،

اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا ۔شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے،اس سروس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈ درخواست دہندہ کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا، مصدق ملک

اپریل تک روس سے تیل کی آمد کا آغاز ہوجائے گا وزیرمملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق …

Show Buttons
Hide Buttons