تازہ ترین
پاک فوج کی سیلاب سے نمٹنے کی کوششیں جاری

پاک فوج کی سیلاب سے نمٹنے کی کوششیں جاری

ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور راشن کی ترسیل کے لئے 200 ہیلی کاپٹر پروازیں چلائی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 1991میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا چکا ہے اور 162.6 ٹن امدادی اشیا سیلاب سے متاثرہ لوگوں تک پہنچائی گئی ہیں۔ اب تک 50000 سے زائد افراد کو آفت زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان، کے پی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 147 ریلیف کیمپ 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ اب تک 60,000 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور مریضوں کو 5دن تک کی مفت ادویات فراہم کی گئی ہے۔

ملک بھر میں 221 فلڈ ریلیف آئٹمز کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ 1350 ٹن سے زائد خوراک/ادویات اور دیگر غذائی اشیا جمع کی گئیں۔

یہ خبر پڑھیئے

دسویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے آستانہ میں شروع ہو گی

دسویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے آستانہ میں شروع ہو گی

کرغستان کے شہر آستانہ میں کل سے شروع ہونے والی دسویں ایشین Indoor Athletics Championship …

Show Buttons
Hide Buttons