تازہ ترین
فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز 300 یونٹ تک والے صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، وفاقی وزیر توانائی

فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز 300 یونٹ تک والے صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق بجلی کے 300یونٹ تک والے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارج لاگو نہیں ہوگا جس سے2کروڑ 23لاکھ صارفین کو ریلیف ملے گا، بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ زیادہ تر علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے ، ہم نے چھ سال قبل آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا ، عمران خان نے 2019 میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا جس کی وجہ سے آج ملک مشکلات کا شکارہے، عمرانی نالائقی کے اثرات عوام کو جھیلنا پڑ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو یہاں گوجرانوالہ میں گیپکو ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے کہاکہ نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں غریب کی جھونپڑیوں میں جاکر ان کے سر پر ہاتھ رکھا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، متاثرہ عوام کی فلاح کا ہے لیکن عمران خان فتنہ فساد جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پچھلے 9دن خیبر پختون خوا اور سندھ میں گزارے تاکہ سیلاب زدگان علاقوں میں بجلی جلد بحال کی جائے ۔ہمارے افسران اور عملہ نے بہترین کام کیا جس کے نتیجہ میں بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختون خوا کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے جبکہ سوات اور باجوڑ میں کھمبے گرنے کے باعث وہاں پر بجلی کی مکمل بحالی نہیں ہوسکی ۔بجلی بحال کرنے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بہت تعاون کیا ۔گیپکو کے ملازمین اور افسران نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کی ہے ۔

یہ رقم جلد سیلاب اکائونٹ میں جمع کروا دی جائے گی۔ اس موقع پر خرم دستگیرخان نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 300یونٹ تک والے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارج لاگو نہیں ہوگا جس سے 3کروڑ 30لاکھ صارفین میں سے 2کروڑ 23لاکھ صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے جو ملک کے 74 فیصد صارفین کے لئے ریلیف ہے۔

انھوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ فیکٹریوں کو ٹیکسز میں ریلیف دینے کے لئے وزیر خزانہ تاجروں سے مشاورت کر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمت میں اضافہ بھی ہمارے علم میں ہے جس کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ترکیہ میں مغربی ممالک کے قونصل خانوں کی بندش پر ترکیہ کا اظہارِ عدم اطمینان

حالیہ عرصے میں کئی مغربی ممالک نے ترکیہ میں اپنے قونصل خانوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا …

Show Buttons
Hide Buttons