تازہ ترین
چین کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان

چین کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان

چائنہ انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے سربراہ لوُ اَو چاؤہوئی نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کیلئے امدادی سامان کی مد میں اضافی 3 کروڑ یوآن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اختر سے بذریعہ ویڈیولنک گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ضروری سامان کی فہرست جلد فراہم کی جائے اور نقل و حمل کے طریقہ کار کا تعین کیا جائے، تاکہ چین کی امداد سے متاثرین کو جلد از جلد فائدہ پہنچ سکے۔

لوُ اَو چاؤہوئی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد چینی فوجی طیارے کے ذریعے فوری طور پر 3 ہزار خیموں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچائی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کی ضروریات کے مطابق چین کی جانب سے مزید 200 ٹن پیاز آئندہ ایک ہفتے کے اندر قراقرم ہائی وے کے ذریعے پاکستان پہنچا دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چینی انتظامیہ برائے موسمیات کی جانب سے پاکستان کو موسم کی حقیقی پیشنگوئی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ چینی حکومت کے علاوہ عوام کی جانب سے بھی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے عطیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ چند کمپنیوں اور مقامی حکومتیں کی جانب سے پاکستان کیلئے اپنی دوستی کا اظہار کرتے ہوئے نقد رقوم اور ضروری سامان عطیہ کیا جارہا ہے۔

لوُ اَو چاؤہوئی نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں چین آفات سے نجات اور آفات کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبے تشکیل دینے میں اپنے تجربات کے تحت پاکستان کو تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان سیلاب اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں حتمی فتح حاصل کرے گا اور ایک خوبصورت وطن کی تعمیر نو کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons