تازہ ترین
ایشیا کپ2022: افغانستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف

ایشیا کپ2022: افغانستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف

ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

افغان اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز نے 45 گیندوں پر 84 رنز کی انتہائی دلکش اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔ ابراہیم زردان بھی 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نجیب اللہ زردان 17، اوپنر بیٹر حضرت اللہ زازئی 13 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہیش تھیکشنا اور آسیتھا فرنینڈو کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لئے 176 رنز کا ہدف دیا۔

یاد رہے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ 

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons