وزیراعظم شہباز شریف نے 40 کروڑ یوآن کے امدادی پیکج پر چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ پیکج ہماری منفرد دوستی کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس امداد سے لوگوں کو مزید ریلیف ملے گا۔ ادھر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف میں مدد پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے منفرد تعلقات کا ایک اور ثبوت ہے جس کی مضبوطی کی اس مشکل گھڑی میں عکاسی ہوتی ہے۔