پاکستان کی کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

پاکستان نے کابل میں روسی سفارتخانہ کے باہر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت ایک مشترکہ خطرہ ہے جس سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کابل میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے کے باہر ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں روسی سفارتکاروں اور افغان شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سفارتی مشن پر حملہ سنگین تشویش کا باعث ہے اور اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام روسی فیڈریشن کی حکومت سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان نے دہشت گردانہ حملے سے متاثرہ ان تمام سوگوار خاندانوں سے بھی تعزیت کی جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا ہے، انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس لعنت کے خاتمے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر شازیہ مری کی رہائش آمد، بیٹی کی شادی پر مبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر شازیہ مری کی رہائش آمد، بیٹی کی شادی پر مبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کراچی دورہ کے دوران وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و …

Show Buttons
Hide Buttons