اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز جمعہ سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اپنے وفد کے ہمراہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کریں گے۔ ادھر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے مہینوں میں مزید بارشوں سے موجودہ ابتر سیلابی صورتحال بد ترین ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔