تازہ ترین
اونچے درجے کے سیلاب کے سبب افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ، وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت

اونچے درجے کے سیلاب کے سبب افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ، وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود نے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں کی بحالی اس وقت اولین ترجیح ہے۔ بدھ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک میں اونچے درجے کے سیلاب کےسبب افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں ۔

وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پر سندھ میں جی ایم این ایچ اے سلطان ابڑو کو اس ایمرجنسی کی صورتحال میں متاثرہ علاقے سے دوران ڈیوٹی غیر حاضر ہونے پر نوکری سے معطل کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ سیلاب کے دوران کسی بھی افسر کی غیر حاضری قابل قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران اور فیلڈ سٹاف کو ہر وقت الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا گیا تھا ۔سیکرٹری مواصلات وچئیرمن این ایچ اے کیپٹن (ر)محمد خرم آ غا بھی اس وقت بحالی کے کام کی نگرانی کے لئے سندھ میں موجود ہیں۔

گزشتہ ہفتے وہ بلوچستان میں بی بی نانی پل اور پنجرہ پل کی بحالی کے لئے بلوچستان میں قیام پزیر رہے تھے ۔این ایچ اے کے ماہرین تعمیرات اور فیلڈ سٹاف روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے دن رات مصروف ہیں اور کسی بھی لاپرواہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین تعلقات کی بحالی کیلئے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، چینی وزارت خارجہ

چین اور آسٹریلیا ایشیاء-بحرالکاہل کے 2 اہم ممالک ہیں چین نے باہمی اعتماد کی بحالی …

Show Buttons
Hide Buttons