ادارہ برائے تحفظ حقوقِ املاکِ دانش کی کارکردگی، کامیابیاں اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں، وفاقی وزیر تجارت

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے بدھ کے روز سیکرٹری تجارت صالح احمد فاروقی اور سپیشل سیکرٹری تجارت احمد مجتبیٰ میمن کے ہمراہ ادارہ برائے تحفظ حقوقِ املاکِ دانش (انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن) پاکستان کا دورہ کیا۔

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ادارہ برائے تحفظ حقوقِ املاکِ دانش (انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن) شازیہ عدنان کی جانب سے آئی پی او کے کردار، مینڈیٹ، قومی اور بین الاقوامی تعاون، قانون سازی کی کامیابیوں اور بین الاقوامی معاہدوں سے الحاق کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر نے آئی پی او کی کارکردگی، کامیابیوں اور آگاہی کی سرگرمیوں کو سراہا۔ملک میں آئی پی او میکانزم کے نفاذ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سید نوید قمر نے حیدرآباد میں انفورسمنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی ضرورت کا اظہار کیا کیونکہ یہ کراچی کے بعد سندھ کا دوسرا کاروباری مرکز ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر نے پالیسی بورڈ اور چیئرمین کی فوری بنیادوں پر تقرریوں کی یقین دہانی کرائی۔مزید برآں وفاقی وزیر نے فالو اپ میٹنگ اور کاروبار کرنے میں آسانی اور خدمات کی فراہمی کے لیے تنظیم کے مکمل آٹومیشن پر توجہ مرکوز کرنے کو بھی کہا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17کیس رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس …

Show Buttons
Hide Buttons