جرمنی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے پاکستان کو ایک کروڑ تیس لاکھ یورو امداد دینے کا وعدہ

جرمنی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے کاموں میں پاکستان کو ایک کروڑ تیس لاکھ یورو امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ پیشکش موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان اور جرمنی کی معاشی تعاون وترقی کی وزیرSvenja Schulze کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کےدوران کی گئی۔ شیری رحمان نےجرمن وزیر کو ملک بھرمیں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ابتدائی امدادی کارروائیاں شروع کرنے کیلئے درکار امداد کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ بارشوں اورسیلاب میں تین کروڑ تیس لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان کے بچائو اور امداد کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔ شیری رحمان نے جرمن وزیر کے ساتھ جرمنی پاکستان موسمیاتی اور توانائی منصوبے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جس میں موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

جرمن وزیر نے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے لئے جرمن حکومت کی مکمل حمایت کایقین دلایا۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons