کینیڈا میں پولیس نے چاقو کے وار سے دس افراد کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس مشتبہ شخص کو پہلے ہی قتل، اقدام قتل اور غیرقانونی طور پر پھلانگنے اور داخل ہونے کے الزامات عائد کر چکی ہے۔