انرجی چائنہ 'کہ چَوپا گروپ' پاکستان کے داسو پروجیکٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شاہراہ قراقرم کی مرمت میں مدد

انرجی چائنہ ‘کہ چَوپا گروپ’ پاکستان کے داسو پروجیکٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شاہراہ قراقرم کی مرمت میں مدد

پاکستان میں آنیوالے اچانک سیلاب اور ملبے کے بہاؤ کی آفات کے پیش نظر پاکستان داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے، جسے انرجی چائنہ کہ چَوپا گروپ کی جانب سے تعمیر کیا گیا، شاہراہِ قراقرم کی جلد از جلد مرمت کرنے میں پاکستان کو مدد فراہم کی ہے۔

اس علاقے میں جہاں یہ منصوبہ تعمیر کیا گیا، 24 جولائی کو دریائے سندھ کی معاون ندی اوقل کے بالائی علاقوں میں شدید بارش کے نتیجے میں اچانک مٹی کا تودہ گر گیا۔ اگلے ہفتوں کے دوران یکے بعد دیگرے کئی بار شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم پر بہت سے پتھر گرے اور شاہراہ پر آمد و رفت منقطع ہوگئی، جس کی وجہ سے راستے میں چینی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں نے مختلف نوعیت کے نقصانات کا سامنا کیا۔

اس واقعہ کے نتیجے میں متاثرہ ہونیوالی شاہراہ قراقرم پاکستان کے شمالی علاقوں میں آمد و رفت معطل ہوگئی، جو دارالحکومت اسلام آباد اور جنوبی ساحلی علاقوں کی مرکزی سڑک کی حیثیت رکھتی ہے اور شمالی علاقہ جات کی اقتصادی ترقی کیلئے بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ شاہراہِ قراقرم کو فوری طور پر بحال نہ کرنے کی صورت میں مقامی باشندوں کے معمولات زندگی اور شمالی علاقوں میں رسد اور نقل و حمل کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا۔

ایسی صورتحال میں دادو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ڈیپارٹمنٹ نے مقامی امدادی تنظیموں کے ساتھ فعال تعاون کیا اور افرادی قوت، مکینیکل آلات اور انجینئرنگ کے حوالے سے مقامی لوگوں کی بھرپور معاونت کی۔ سڑک کی صفائی اور بَیلی برج کی تعمیر میں مدد کے ذریعے شاہراہ قراقرم کی آمدورفت عارضی طور پر جلد از جلد بحال کر دی گئی۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons