سربراہ بری فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

سربراہ بری فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن کے درمیان جمعہ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام کے ساتھ ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بالائی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری متوقع

ملک کے دیگر حصوں میں موسم بدستور سرد اور خشک رہنے کا امکان محکمہ موسمیات …

Show Buttons
Hide Buttons