تازہ ترین
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

ایرون فنچ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ 36 سالہ ایرون فنچ نے اپنے کیریئر میں 145 ون ڈے میچ کھیلے۔ انہوں نے39 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 5401 رنز بنائے۔

ایرون فنچ نے اس سے قبل ورلڈ کپ 2023 تک ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ ایک سال میں وہ زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں میں بھی وہ 5 اور صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل زمبابوے کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں بھی ان کا سب سے بڑا اسکور 15 رہا تھا۔

اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہترین وقت ہے کہ اگلے کپتان کو ابھی سے ٹیم تیار کرنے کا موقع دوں۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:فیصل کریم کنڈی

عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:فیصل کریم کنڈی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے عالمی …

Show Buttons
Hide Buttons