تازہ ترین

عراق کا پاکستانی زائرین کے لیے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان

حکومت پاکستان کی درخواست پر عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی وزیر داخلہ نے عراقی سفارتخانے میں پاکستانی زائرین کی تمام زیر التوا ویزا درخواستوں پرفی الفورعمل درآمد کے ساتھ چہلم امام حسینؓ پر پاکستانی زائرین کے لیے بھی خصوصی ویزا سہولت کا اعلان کیا ہے۔دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمند زائرین کے لیے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور زائرین سمیت دیگر مسائل کے پائیدار حل کے لیے پاکستان عراق مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons