ریلوے حکام نے ٹریک اور پلوں پر سیلابی پانی ہونے کی وجہ سے مسافر اور فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں مزید 12 سے 15روز تاخیر سے شروع ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
ریلوے حکام نے ٹریک اور پلوں پر سیلابی پانی ہونے کی وجہ سے مسافر اور فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں مزید 12 سے 15روز تاخیر سے شروع ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے ٹرین آپریشن شروع کرنے میں ٹیکینکل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اگر ٹرین آپریشن شروع کیا جاتا ہے تو ریلوے انفراسٹرکچر کو مزید ٹیکینکل نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔