میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 57واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 57واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

وہ انیس سو اٹھائیس میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے اور انیس سو سینتالیس میں آزادی سے قبل پاکستان آگئے اور ضلع گجرات کے گائوں Ladiyan میں قیام پذیرہوئے۔ انیس سوپچاس میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اورپنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ ستمبر انیس سو پینسٹھ میں پاک بھارت جنگ کے دوران برکی لاہورمیں ایک کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے میجر راجہ عزیز بھٹی نے اپنی پلاٹو ن کے ساتھ رہنے کافیصلہ کیا اور پانچ دن تک دفاعی نقطہ نظر سے اہم نہر بی آر بی کا بہادری سے دفاع کیا۔

دشمن کی طرف سے ٹینکوں اور توپخانے سے مسلسل بمباری میں انہوں نے اپنے بہادرجوانوں کے ہمراہ آخری دم تک بی آر بی نہر کا دفاع کیا جب انہیں دشمن کا ایک گولہ لگا اور وہ شہید ہو گئے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons