پاکستان: مزید 105 کورونا کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کسی کا انتقال نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 0 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں مزید 105 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 94 کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 599 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 98 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 533 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 2 لاکھ 84 ہزار 6 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons