وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں مزید 41 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے۔
اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے شہریوں پر حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ڈینگی مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو جنرل اسپتال اور ہولی فیملی اسپتال میں 4مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔