پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں ہونے والی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پلاٹینیم فرینک میلٹ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا اس چیمپئن شپ میں 8 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ حذیفہ ابراہیم نے فائنل میں سری لنکن نژاد امریکن کھلاڑی رشی سری واستوا کو شکست دی۔ حذیفہ ابراہیم کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، گیارہ نو اور بارہ دس رہا۔ یہ 2022 میں حذیفہ ابراہیم کا تیسرا اور مجموعی طور پر 30 واں انٹرنیشنل ٹائٹل ہے۔