تازہ ترین

امریکہ چین کے خلاف سائبر حملوں سے باز رہے، چینی وزارت خارجہ

11ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کے مطابق 8 ستمبر کو وزارت خارجہ کے امریکن افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل یانگ تاؤ نے چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر امریکی سائبر حملے کے حوالے سے چین میں امریکی سفارتخانے سے شدید احتجاج کیا۔

یانگ تاؤ نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں چین کے نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سینٹر اور 360 کمپنی نے چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پرامریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کےماتحت آفس آف ٹیلرڈ ایکسیس آپریشنز کی جانب سے کیے گئے سائبر حملے کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے۔ متعلقہ حقائق واضح ہیں اور ثبوت حتمی اور کافی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب امریکی حکومت نے چینی اداروں کے خلاف سائبر حملے اور حساس معلومات کی چوری کی ہے۔ امریکی اقدامات سے متعلقہ چینی اداروں کے تکنیکی رازوں کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے اور چین کے اہم بنیادی ڈھانچے، اداروں اور ذاتی معلومات کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوا ہے۔ چین نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے عمل کو فوری طور پر روکے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons