خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے صوبے کے 38 ہزار ایڈہاک اساتذہ مستقل ہوں گے اور مستقل ہونے والے اساتذہ میں گریڈ 12 سے لے کر گریڈ 16 تک کے اساتذہ شامل ہیں۔