نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا  

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے-

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس کے باعث بجلی صارفین پر 69 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی یونٹ بجلی 4 روپے 34 پیسے  مہنگی کی گئی ہے اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons