وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو )صوبہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان وزیراعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم میڈیا سے بات بھی کریں گے۔