قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر ضمنی انتخابات پہلے سے اعلان کردہ تاریخ 9 اکتوبر کی بجائے 16 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ اس امکان کے پیش نظر کیا گیا کہ 9 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ ہو سکتی ہے۔

ضمنی انتخابات این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر اور این اے 239 کورنگی کراچی میں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے دوسرے مرحلے پر بھی تفصیلی غور کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولنگ اگلے مہینے کی 23 تاریخ کو ہو گی۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons