تازہ ترین
دفتر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف کے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دے دیا

دفتر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف کے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دے دیا

پاکستان نے فنانش ایکشن ٹاسک فورس ٹیم (ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ دورے کو کامیاب قرار دے دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیئے گئے اہداف حاصل کرنے کا زمینی جائزہ لینے والی ٹیم سے تمام ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تکنیکی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ فیٹف ٹیم نے تمام نکات پر ہر ادارے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ہمارے نکتہ نظر سے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا دورۂ پاکستان کامیاب رہا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے متعلق عزم اور کارکردگی کا زمینی جائزہ لینا تھا۔ اس سلسلے میں ایف اے ٹی ایف اراکین کی تمام ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں۔

یہ خبر پڑھیئے

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصویری نمائش

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصویری نمائش

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بھارتی مظالم کی عکاسی پر مبنی تصاویر …

Show Buttons
Hide Buttons