تازہ ترین

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہو گا۔

انگلینڈ سے 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور نیوزی لینڈ میں ٹرائنگولر سیریز کے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم قذافی اسٹیڈیم میں اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پریکٹس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ کراچی میں انگلش ٹیم کے کپتان کل دن کے 2 بجے پریس کانفرنس کریں گے، دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کریں گی۔ ہفتے کو بھی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے پریکٹس سیشن کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےمیچز مقامی وقت کے مطابق رات 7:30 بجے شروع ہونگے۔

واضح رہے انگلش ٹیم پاکستان میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جن میں سے کراچی میں 4 اور لاہور میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا افتتاحی میچ 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons