تازہ ترین

وزیر منصوبہ بندی کا ملک کی طویل مدتی ترقی کیلئےسیاسی استحکام پر زور

منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملک کی طویل مدتی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں پہلی پبلک پالیسی کانفرنس 2022 کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین معیشت بننے کےلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں تاہم پالیسی کے عدم تسلسل اور سیاسی عدم استحکام نے ہمیشہ ملک کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

 انہوں نے آمدنی کے حصول، دولت کی منصفانہ تقسیم اور پاکستان کو عالمی طور پر مسابقتی معیشت بنانے کے لئے جدید طریقے تلاش کرنےکی ضرورت پر زوردیا۔

 احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو تین شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جن میں تعلیم، کاروبار اور برآمدات شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت آنوتین چرنویراکل کا سی ایم جی کوانٹرویو

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت  آنوتین چرنویراکل  نے چائنا میڈیا گروپ کو …

Show Buttons
Hide Buttons