عالمی برادری ایک خودمختار ریاست کے قیام میں فلسطینی عوام کی مدد کرے: وزیر خارجہ

پاکستان نے فلسطینی عوام کی غیرملکی قبضے کے خلاف اورحق خودارادیت کے لئے جدوجہدکی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایک خودمختار ریاست کے قیام میں اُن کی مدد کرے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کی فلسطین کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کا گہرا زخم اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت ہی مشرقی وسطیٰ میں عدم استحکام، کشیدگی اور تنازع کی بنیادی وجہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے جاری بچوں سمیت فلسطینیوں کو قتل اور زخمی کرنے، مقدس مقامات کی بے حرمتی، فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے اور فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی کی شدید مذمت کی۔اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری خونریزی کو روکنے ، فلسطینی عوام کے انسانی تشخص اور حقوق کو بحال کرنے کے لئے کسی بھی اقدام میں رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons