تازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ آج ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں  آمنے سامنے ہوں گے۔

پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔ گزشتہ روز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم بھی سیریز میں پر فارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پورا فوکس اپنے کھیل پر ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا …

Show Buttons
Hide Buttons