غیر مساویانہ تعلیم دنیا کو تیزی سے تقسیم کر رہی ہے: انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ غیر مساویانہ تعلیم دنیا کو تیزی سے تقسیم کر رہی ہے-

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ غیر مساویانہ تعلیم دنیا کو تیزی سے تقسیم کر رہی ہے اور عالمی بحرانوں کے بارے میں آئندہ ہفتے کے دوران ہونے والی خصوصی سفارتکاری میں ایجنڈے پر پیشرفت کرنے پر زور دیا ہے۔ وہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے ایک روز قبل خصوصی تعلیمی سربراہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء کے دوران غریب طلبا ، ٹیکنالوجی تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہے۔ انہوں نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ عالمی معاشی بحران کے باوجود ہر طالب علم کے لئے تعلیمی امداد میں اضافہ کریں۔ گوتریس نے افغان حکام سے بھی اپیل کی کہ طالبان کی ثانوی تعلیم پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons