سول ملٹری تعلقات میں توازن کے مشورے دینے والے عمران خان کے ذہنی توازن کی فکر کریں، وفاقی وزیر اطلاعات

سول ملٹری تعلقات میں توازن کے مشورے دینے والے عمران خان کے ذہنی توازن کی فکر کریں، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان بلف ماسٹر ہیں، عمران خان کے شہباز شریف کے خلاف بیان کا ایک ہی جواب ہے، پاس کر نہیں تے برداشت کر۔ ‎جس کے اپنے اعصاب نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے خوف میں جکڑے ہوں، وہ کس حقیقی آزادی کی بات کرتا ہے؟

منگل کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مریم نواز کو جیل میں ڈال کر سوچا ڈرا لو گے اُلٹا مریم نواز کے ڈر اور خوف میں آج تک مبتلا ہو، شہباز شریف کے بیرونِ ملک دوروں کے دوران واقعی آپ کی جان کو خطرہ ہے ، ڈاکٹر پاس رکھیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ‎عمرانی حکمتِ عملی، چاپلوسی کرو، بلیک میل کرو، دھونس جماؤ، بلف کرو اور پھر جھوٹ بولو۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران خان ! دھمکیاں، دھونس اور بلیک میلنگ سے اقتدار میں واپسی نہیں ہوتی، ‎عمران صاحب آپ ڈرپوک ہیں، نام بتائیں کون دھمکی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب چاپلوسی، بلیک میلنگ، بلف اور جھوٹ سے اقتدار نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں توازن کے مشورے دینے والے عمران خان کے ذہنی توازن کی فکر کریں۔ ‎عمران خان کا دماغی توازن الٹ چکا ہے، کبھی نیوٹرل، کبھی جانور، کبھی الزام، کبھی وضاحت۔ ‎ڈرپوک اور جھوٹے نے جعلی مقدمے بنا کر سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا اور سوچا کہ شاید وقت نہیں بدلے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران خان نے لانگ مارچ کی کال 25 مئی کو بھی دی تھی، پھر ”اسلامی ٹچ“ دے کر بھاگ نکلے۔ ‎ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیساکھیوں کے بغیر ڈرپوک جھوٹا اور منافق شخص ہے جسے کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کرے۔ ‎ترجمان وضاحتوں کی قلابازیاں کھا کھا کر ہلکان ہوگئے ہیں اور ‎عمران صاحب بیساکھی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons