وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمانیول میکرون سے بھی ملاقات کی۔
دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلقہ حالیہ تباہ کن سیلابوں کے تناظر میں اس کی معیشت کی دیرپا بنیادوں پر بحالی اور تعمیرنو میں مدد دینے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ متعلقہ عالمی مالیاتی اور ترقیاتی شراکت داروں کو جمع کرنے کی غرض سے اس سال کے اختتام سے پہلے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور تعمیرنو میں کردار ادا کرنا ہے۔