سربراہ بری فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سربراہ بری فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

جس میں کمانڈر انچیف نے پاکستان میں بے مثال سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر انچیف نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے برادر ممالک کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons