او آئی سی رابطہ گروپ نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا

جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ نے کشمیری عوام کی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اور بھارتی قبضے سے آزادی کے حصول کے لئے منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے ایک مشترکہ اعلامیہ میں جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کی توثیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کافیصلہ اوآئی سی کے مسلمہ موقف اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہوناچاہیے۔

رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس کے موقع پر ہوا۔ اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کی۔ وزرائے خارجہ نے بھارت کے پانچ اگست کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی۔ انہوں نے بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل سمیت بھارتی فوج کی جابرانہ کارروائیوں کی مکروہ مہم پر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین  کے صدر  مملکت  اور مرکزی …

Show Buttons
Hide Buttons