معروف اداکار فیروز خان نے علیزے سلطان کے ساتھ طلاق کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری بیان میں پاکستانی اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے ساتھ طلاق کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری طلاق 3 ستمبر 2022 کو ہوئی جس کے بعد میں نے 19 ستمبر 2022 کو اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کی تحویل اور ملنے کے حقوق کے لیے عدالت میں فیملی لا کیس دائر کیا ہے۔