تازہ ترین
امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے "جوہری تعاون" سے عالمی امن کو خطرہ ہے، عالمی انٹرنیٹ صارفین کی تشویش

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے “جوہری تعاون” سے عالمی امن کو خطرہ ہے، عالمی انٹرنیٹ صارفین کی تشویش

15 ستمبر کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز نے خاص طور پر امریکہ، برطانیہ اور  آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سلسلے میں سی جی ٹی این نےانٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پانچ زبانوں انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی میں عالمی رائے عامہ کا سروے شروع کیا۔ سروے میں تقریباً اسی ہزار انٹرنیٹ صارفین نے حصہ لیا۔

سروے میں شریک 71.7 فیصد  لوگوں نے سہ فریقی سیکورٹی الائنس (آکس)کو عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کے اصولوں کی روح کے خلاف قرار دیا۔ جبکہ سروے میں شریک 81.7 فیصد انٹرنیٹ صارفین نے اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کی وجہ سے دیگر ممالک میں ایٹمی اسلحے کی دوڑ میں شرکت کا خطرہ ہے جس پر وہ “بہت پریشان” ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

Show Buttons
Hide Buttons