بھارت میں مسلمان زیرِ عتاب: سینکڑوں مسلمانوں کو صرف دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا

بھارت میں مسلمان زیرِ عتاب: سینکڑوں مسلمانوں کو صرف دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا

بھارت: ملک کی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کے شبہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) تنظیم سے تعلق رکھنے والے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے بھارت کی 10 ریاستوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ایف آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارتے ہوئے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہورہی تھی جس کے باعث گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ این آئی اے نے بنگلور اور کرناٹک کے 10 مقامات پر چھاپے مارے جن میں پی ایف آئی کے ریاستی صدر نذیر پاشا کا گھر بھی شامل تھا۔

وسری جانب پی ایف آئی نے چھاپوں کے ردعمل میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم اس فاشسٹ حکومت کی اس مہم کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہیں جو اختلاف رائے رکھنے والوں کی آوازیں دبانے کے لیے ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

لیبیا میں داعش کیلئے کام کرنے والے 23 افراد کو سزائے موت

تمام ملزمان 2015ء کے دوران متعدد افراد کے قتل میں ملوث قرار لیبیا میں داعش …

Show Buttons
Hide Buttons