پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، حنا ربانی کھر

پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

بین الاقوامی مذہبی آزادی کے بارے امریکہ کے سفیر عمومی راشد حسین سے نیو یارک میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں انتہائی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، انتہا پسندی اور اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ اور غیرقانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام پر جاری مظالم بین الاقوامی برادری خصوصاً امریکہ کے لئے شدید تشویش کا باعث ہونا چاہیئے۔ راشد حسین نے مذہبی آزادی سے متعلق مسائل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ تعاون پر پاکستان کی تعریف کی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا قیام

 چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم …