بھارت سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ شخص چندر مولی نے 30 منٹ کے اندر 16.6 کلومیڑ ریورس گاڑی چلا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا۔
چندر مولی کو گاڑیوں سے کافی لگاؤ ہے۔ ان کا یہ شوق 10 سال کی عمر میں شروع ہوا اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا گیا۔ چندر مولی کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ بنانے کے لیے انہوں نے کافی پریکٹس کی اس دوران انہیں گردن میں بھی کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔