پاکستانی اداکارہ ازیکا ڈینیل نے اندرونِ سندھ میں سیلاب متاثرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ازیکا ڈینیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے سیلاب متاثرین کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے خود ٹھٹھہ کا دورہ کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی صورتحال دل دہلا دینے والی ہے۔