وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہنگری پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ خاص طور پر خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبے شروع کر سکتا ہے۔
وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہنگری کے اپنے ہم منصب پیٹر سیجر سے بات چیت کر رہے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا۔