پاکستانی میوزِک شو کوک اسٹوڈیو کا متحدہ عرب امارات میں ہونے والے لائیو شو کے پرفامرز کی فہرست کا اعلان ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر متحدہ عرب امارات میں ہونے والے کوک اسٹوڈیو لائیو شو کے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان کیا گیا۔ کوک اسٹوڈیو کے اس لائیو شو میں ینگ اسٹنرز، شئے گل، علی سیٹھی، فیصل کپاڈیہ، حسن رحیم، میوزِک بینڈ قراقرم اور جسٹن بیبس پرفارم کریں گے۔ یہ کنسرٹ 14 اکتوبر 2022ء کو منعقد ہوگا اور اس کے ٹکٹس کوکا کولا ایرینا دبئی سے آن لائن بک کروائے جا سکتے ہیں۔