اس سال 23 ستمبر کو پانچواں “چینی کسانوں کا فصلوں کی کٹائی کا تہوار” منایا جا رہا ہے۔
2018 سے، صدر شی جن پھنگ ہر سال فصلوں کی کٹائی کے تہوار کے موقع پر کسانوں ،زراعت، اور امور دیہات کے شعبے میں کام کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے دیہی مسائل کو حل کرنا پوری پارٹی کے فرائض کی اولین ترجیح رہا ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے ہمیشہ زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں پر بھرپور توجہ دی ہے۔ انسداد غربت سے لے کر دیہی بحالی کی حکمت عملی کو نافذ کرنے تک، وہ “زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں” کی اختراعات اور ترقی کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ستمبر 2018 میں، فصلوں کی کٹائی کے پہلے تہوار کے فوراً بعد، صدر شی جن پھنگ نے ہیلونگ جیانگ صوبے کا دورہ کیا، جو چین میں اجناس کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز ہے۔
اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ چینی لوگوں کو اپنے چاول کے پیالے کو اپنے ہاتھوں میں مضبوطی سے پکڑنا چاہیے اور اس پیالے کو چینی اناج سے بھرا ہونا چاہیے۔ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں 120 ملین ہیکٹر قابل کاشت اراضی کی سرخ لکیر کو برقرار رکھنا چاہیے۔