تازہ ترین

پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بابا گورنانک نے اپنی زندگی میں افکار اور انسانیت کا پر چار کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرتارپور میں سکھ یاتریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کرتارپور وہ مقدس جگہ ہے جہاں پر بابا گورونانک نے اپنے آخری 18 سال گزارے ، بابا گورونانک نے اپنی زندگی میں افکار اور انسانیت کا پر چار کیا، انہوں نے ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا درس دیا ، بابا گورنانک کا ایک درس کہ اللہ تعالی ایک ہے وہی سچ ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان میں بسنے والے تمام شہری ایک گلدستے کا حصہ ہیں، اس گلدستے میں مسلم، ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب شامل ہیں، بھارت سمیت پوری دنیا کے سکھ یاتریوں کو کرتارپور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتری روزانہ پانچ ہزار کی بجائے دس ہزار بھی آئیں گے تو ان کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں لڑائی جھگڑے ختم کرکے امن کو آگے بڑھانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے مطالبات حکومتی ذمہ داران تک پہنچاؤں گا۔

یہ خبر پڑھیئے

طویل المدتی اقتصادی بہتری کیلئے آئندہ چند ہفتوں میں نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی: وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ طویل المدتی اقتصادی بہتری کیلئے آئندہ …

Show Buttons
Hide Buttons