سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 200 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کے 10 وکٹوں سے شکست دے دی–
پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، کپتان معین علی جارحانہ اننگز کھیل کر 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔