صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دکھ کے باوجود کرکٹ کا کھیل خوشیوں کا باعث بنتا ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کی اور بڑے سکور کا میچ جیتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک اچھی سیریز رہے گی اور لوگ جوق در جوق اسے دیکھنے آئیں گے۔